اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے

Sunday, 14 December 2014

سر کے امراض کیلئے ، مختلف ، نسخے

شدید سر درد کا علاج، درد شقیقہ



نسخہ :  یہ ایک ایسا سر درد ہے جو اکثر سر کے نصف حصہ میں ہوتا ہے ، کنپٹیوں کی رگیں زور زور سے  تڑپنے لگتی ہیں ۔
نسخہ ترکیب : دیسی نمک  5 گرام ، 75  گرام ، پانی میں اچھی طرح ملا کر حل کر لیں پانچ منٹ کے بعد پانی نتھار کر کسی شیشی میں ڈال لیں ۔ 
استعمال :  جب شدید درد ہو تو ناک کے دونوں طرف دو سے تین قطرے ٹپکائیں درد ختم ہو جائے گا ۔

ہر قسم کے سر درد کا فوری آرام




نسخہ : چونا قلعی  15 گرام ، نوشادر 15 گرام ، 
تیاری : دونوں کو باریک پیس کر کھلے منہ والی شیشی میں ڈال کر مضبوطی
 سے بند کر کے 24 گھنٹے رکھنے کے بعد ایک دم ڈھکن کھولیں اور زور
 سے 3 سے 4 بار سونگھیں ، سر درد فوری ختم ہو جائے گا ۔






0 comments:

Post a Comment